* ترے در پہ ہم آئے ہیں ، خداوندا خداو *
حمد
ترے در پہ ہم آئے ہیں ، خداوندا خداوندا
تجھی سے لو لگائے ہیں ، خداوندا خداوندا
نہیں کوئی ترا ثانی ، تو ہے قادر کہ دنیا میں
تری رحمت کے سائے ہیں ، خداوندا خداوندا
زمین و آسماں تیرے ، طیورِ گل ستاں تیرے
سبھی تونے بنائے ہیں ، خداوندا خداوندا
ہر اک دل میں مکیں تو ہے ، ہر اک دل کا یقیں تو ہے
یہ ہم بھی آزمائے ہیں ، خداوندا خداوندا
تو ہی ظاہر ، تو ہی باطن ، توہی اوّل ، تو ہی آخر
کہاں ہم یہ بھلائے ہیں ، خداوندا خداوندا
ہمیشہ گونج تیری ہے ، اذانوں کی صدائوں میں
بھلے رستے دکھائے ہیں ، خداوندا خداوندا
حنا کی جان بھی تیری ، یہ آن و شان بھی تیری
تجھی پہ جاں لٹائے ہیں ، خداوندا خداوندا
ڈاکٹر) صابرہ خاتون حنا)
H22, S.D.B.Street, Telinipara
Hooghly - 712125 (W.B)
Mob: 9333112880
Email: dr.saberahena@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|