donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Saddi Sajda Jamal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ سہمی آنکھ کا منظر بہت بے چین رکھ *
(سدّی ساجدہ جمال(بھیونڈی
وہ سہمی آنکھ کا منظر
بہت بے چین رکھتا ہے
جہاں ہر آن پر بکھری ہوئی
بے کفن لاشیں ہیں
جہاں ہر موڑ پر پھیلی ہوئی
دل سوز آہیں ہیں
جہاں جھلسے بدن کی آگ سے
روشن اندھیرا ہے
جہاں سسکی تڑپ اور درد میں
ڈوبا سویرا ہے
جہا ں آنچل خود اپنے ہی لہو سے
سرخ ہوتا ہے
 بچھڑکے کوئی اپنے باپ سے
بیوی سے بچوں سے
زمیں کی گود میں بے کفن جاکر
 تھک کے سوتا ہے
وہ منظر آج بھی اک دردسا دل میں جگاتا ہے
کوئی انسان کیوں انسانیت کا خون بہاتا ہے
بچھا کر لاش انسانوں کی
ان کے دل نہیں روتے

کس کا خوں بہاتے ہیں!
کیا وہ انساں نہیں ہوتے
کوئی تو ان سے یہ پوچھے
 کسی کو روند کر پامال کرکے
 تم کیا پائو گے
 رہو گے سدا یہ بات تو ممکن نہیں ہرگز
خدا کے سامنے پھر اپنا منہ کیا لے کے جائو گے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 353