* رب نے تم کو بنایا ہمارے لئے *
غزل
رب نے تم کو بنایا ہمارے لئے
ہم نے سب کچھ گنوایا تمہارے لئے
صبح ہوجائے گی شب گزر جائے گی
تم ذرا پاس ٹھہرو ہمارے لئے
ٹوٹ کر دل نے چاہا تھا تم کو سدا
ہم جئیں بھی تو کس کے سہارے لئے
خواب میں تم مرے یونہی آتے رہو
میں سنورتی رہوں گی تمہارے لئے
ویسے ساون کا موسم بہت خوب ہے
خوف ہے کہ نہ جائے نظارے لئے
پاس میرے نہ آئو کہ جل جائوگے
میں ہوں آنکھوں میں اپنی شرارے لئے
تم تو نقصان میں تھی سفینہ سدا
دن گزرتے گئے سب خسارے لئے
سفینہ محبوب
Ameena Mahal
Ghariyari Chak
At / Po. Mehsi-845426
East Champaran
Mob: 8092644275
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|