donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sahar Barni
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اے عورت تو اپنے لئے کب جیتی ہے؟ *
اے عورت تو اپنے لئے
کب جیتی ہے؟

اے عورت تو اپنے لئے کب جیتی ہے؟
میکے میں ماں باپ کی خدمت
کرتے کرتے جیتی ہے
چھوٹے بھائی بہن کے نخرے
سہتے سہتے جیتی ہے
بڑی بہن کی ڈانٹ ڈپٹ
رات اور دن تُو سنتی ہے
بھائی بڑے ہوں گر تجھ سے
تابعداری کرتی ہے
اے عورت تو اپنے لئے کب جیتی ہے؟
میکے سے سسرال سدھارے
اپنے ارماں دل میں لے کر
ساس سسر اور جیٹھ جٹھانی
سب کی باتیں سنتی ہے
منہ سے اُف بھی کر نہیں سکتی
لوک لاج سے ڈرتی ہے
اے عورت تو اپنے لئے کب جیتی ہے؟ 

سحر برنی

40 - Shyam Kunj
Khurram Nagar
Lucknow-22 (U.P)
Mob: 9839507534
9415403349
sabrang.e.nau@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 321