* چیلا ہے شیطان کا ہر اک دہشت گرد *
(ڈاکٹر ساحر شیوی( برطانیہ
دوہے
چیلا ہے شیطان کا ہر اک دہشت گرد
مرد اس کو مت جانئے وہ تو ہے نامرد
دہشت گردی عام ہے یہ جانے ہر کوئے
پوچھے ان سے یہ بھلا کیوں دیوانے ہوئے
دہشت گردوں کو ذرا دے دو یہ پیغام
ٹکرائیں گے ہم سبھی ہر پل ہر اک گام
دہشت گردوں کا کرو ایسا کوئی علاج
دنیا سے انسانیت ہو نہ سکے تاراج
بے قابو ہو جائیں گے ورنہ دہشت گرد
اس کا سدِّ باب بھی سوچیں اہلِ درد
جو بھی دہشت گرد ہے بے حس اس کو جان
اس کا کچھ ہوتا نہیں ساحردھرم ایمان
٭٭٭
|