donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Saifi Saronji
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سب نے کیا سلام جدھر بھی نظر گئی *

(سیفی سرونجی (سرونج

سب نے کیا سلام جدھر بھی نظر گئی
تیری یہ دشمنی تو بڑا کام کر گئی
آنکھوں میں خواب سینکڑوں پھرا کئے
یہ زندگی ہماری سڑک پر گزر گئی
 پتھر ہیں اور کانٹے مرے گھر کے آس پاس
تیری گلی تو آج بھی پھولوںسے بھر گئی
اس کی چمک دمک کو تو خطرہ نہ تھا مگر
دُنیا یہ کس لئے مری شہرت سے ڈرگئی
سوچا تھا گھر گیا تو خوشی لے کے جائوں گا
رستے کی دھول صرف مرے ساتھ گھر گئی
سیفی کہا نہیں تھا ابھی اس نے الوداع
دیوار و در پہ پھر بھی اداسی بکھر گئی

Editor "Intesab" Quarterly, 
Saifi Library Sironj- 464228 (M.P)
٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 495