donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sajid Hameed
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* صحیفوں میں لکھا ہے سچ ہی ہو گا *
صحیفوں میں لکھا ہے سچ ہی ہو گا
خدا سب سے بڑا ہے سچ ہی ہو گا
ابھی کم سن ہے دل کیسے سمجھتا
محبت میں نشہ ہے سچ ہی ہو گا
ہے جرأت جس میں خود کو دیکھنے کی
وہی حق آشنا ہے سچ ہی ہو گا
سنا ہے جس جگہ بہتے تھے دریا
وہاں صحرا اگا ہے سچ ہی ہو گا
صدائیں آ رہی ہیں غور سے سن
کہ سورج یخ زدہ ہے سچ ہی ہو گا
سحر کہتی ہے ساجدؔ تیرگی میں
بشر ڈوبا ہوا ہے سچ ہی ہو گا
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 348