donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Saleem Qausar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کہاں سے آئيں گے دام، سوچا ہوا ہے مي *
کہاں سے آئيں گے دام، سوچا ہوا ہے ميں نے 
چھڑانا ہے اک غلام، سوچا ہوا ہے ميں نے 

اگر ميں سورج کے ساتھ ڈھلنے سے بچ گيا تو 
کہاں گزاروں گا شام، سوچا ہوا ہے ميں نے 

ميں اک مسلسل سفر ميں گم ہوں،مگر وہ بستی 
جہاں کروں گا قيام، سوچا ہوا ہے ميں نے 

يہی نہيں ياد آرہا،بھيجنا ہے کس کو؟ 
بہت دنوں سے پيام، سوچا ہوا ہے ميں نے 

ميں ايک ايسا جہاں بنانے کی فکر ميں ہوں 
کہ جس کا ہر انتظام، سوچا ہوا ہے ميں نے 

تمہارے ذمے جو کام ہے ،تم اسے سنبھالو 
کہ اپنے حصے کا کام، سوچا ہوا ہے ميں نے 

ميری دعا ہے، وہ آۓ، اور ميں اسے پکاروں 
کہ اس کا اچھا سا نام، سوچا ہوا ہے ميں نے 

شروع کرنے کا وقت ہی تو نہيں ہے ،ورنہ 
کہانی کا اختتام، سوچا ہوا ہے ميں نے 

ميرا عدو ميرا دوست بن جاۓ گا بالآخر 
سليم ،وہ انتقام، سوچا ہوا ہے ميں نے 
***********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 356