* لے کے خالی کیا کریں یہ ساغر و پیمان *
غزل
لے کے خالی کیا کریں یہ ساغر و پیمانہ ہم
تو ہی کہہ دے پوچھتے ہیں ساقیٔ میخانہ ہم
عالمِ وارفتگی میں راستہ گم ہوگیا
اب کہاں لے جائیں تجھ کو اے دلِ دیوانہ ہم
کوئی لایا ہے قصیدہ مدح میں کوئی غزل
لے کے آئے ہیں دلِ پُردرد کا افسانہ ہم
گرمیٔ سوزِ دروں سے پھٹ گیا دل اور جگر
آکے دیکھو جل رہے ہیں مثلِ آتش خانہ ہم
گوہرِ دل لائے ہیں نقدِ تمنا لائے ہیں
اور کیا لاتے تری سرکار میں نذرانہ ہم
زہد و تقویٰ توڑ کر دیر و حرم کو چھوڑ کر
دیکھئے مخفی چلے پھر جانبِ میخانہ ہم
صالحہ مخفی مظفرپوری
B/37, P.C.Colony
Kankar Bagh
Patna-800020
(Bihar)
Ph: 0612-2351537
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|