donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Salma Sahar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بہارِ صبح کی رونق نظر میں رہتی ہے *
غزل

بہارِ صبح کی رونق نظر میں رہتی ہے
ہماری شام تلاشِ سحر میں رہتی ہے

اُسے خبر نہیں انجام اُس کا کیا ہوگا
وہ ایک لڑکی خیالوں کے گھر میں رہتی ہے

پرانی رسمیں دل و جاں سے ہیں عزیز اُسے
یہی سبب ہے کہ وہ اک کھنڈر میں رہتی ہے

میں صرف اپنے ہی ماحول کی اسیر نہیں
یہ کائنات بھی میری نظر میں رہتی ہے

تلاشِ رزق میں اپنے گھروں سے تم نکلو
خوشی مکاں میں نہیں رہ گزر میں رہتی ہے

یہاں کسی کو بھی آزادیاں نصیب کہاں
ہر ایک زیست کسی کے اثر میں رہتی ہے

سحر وہ دور ہے مجھ سے تو کوئی بات نہیں
انا ذرا سی تو ہر اک بشر میں رہتی ہے

سلمیٰ سحر

60, Dhobia Bagan
Kamarhatti
Kolkata-700058
(West Bengal)
Mob: 9007279582
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 292