* وہ مومن ہی نہیں جس میں نہ ہو سودا مح *
نعت پاک
وہ مومن ہی نہیں جس میں نہ ہو سودا محمدؐ کا
تصور میں محمدؐ ہوں رہے چرچا محمدؐ کا
بڑا احسان ہوگا اے خدائے پاک یہ مجھ پر
اگر اک بار میں بھی دیکھ لوں روضہ محمدؐ کا
خدا نے اُن کو نورِ پاک کے سانچے میں ڈھالا ہے
نظر آتا کسی کو کیا بھلا سایہ محمدؐ کا
طوافِ خانۂ کعبہ کا میں بھی عزم رکھتی ہوں
دِکھا اے خضر مجھ کو جلد تو کوچہ محمدؐ کا
نبی تو بے شمار آئے نسیم اِس دارِ فانی میں
ہے سب نبیوں میں لیکن مرتبہ اونچا محمدؐ کا
سمیہ نسیم
B/37, P.C.Colony, Kankar Bagh,
Patna-800020 (Bihar)
Ph: 0612-2351537
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|