* اللہ تو بڑا ہے ، اللہ تو بڑا ہے *
حمد
اللہ تو بڑا ہے ، اللہ تو بڑا ہے
کون و مکاں میں تو ہے
دونوں جہاں میں تو ہے
ہر این و آں میں تو ہے
ہر دل میں جاں میں تو ہے
اللہ تو بڑا ہے ، اللہ تو بڑا ہے
دامن ہے میرا خالی
بھردے اِسے تو مالی
اشکوں کی لائی ڈالی
رکھ لے تو میری لالی
اللہ تو بڑا ہے ، اللہ تو بڑا ہے
ڈگمگ مرا سفینہ
مشکل ہے اب تو جینا
پہنچا مجھے مدینہ
ہوجائے پاک سینہ
اللہ تو بڑا ہے ، اللہ تو بڑا ہے
رتبہ ہے تیرا عالی
اور میں ہوں اک سوالی
جائوں نہ در سے خالی
ہے تیری شاں نرالی
اللہ تو بڑا ہے ، اللہ تو بڑا ہے
سُن لے نسیم کی تُو
دے اُس کو اپنی خوشبو
آئے نظر تُو ہرسو
نکلے صدائے ہُو ہُو
اللہ تو بڑا ہے ، اللہ تو بڑا ہے
سمیہ نسیم
B/37, P.C.Colony, Kankar Bagh,
Patna-800020 (Bihar)
Ph: 0612-2351537
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|