* اسیری سے تو یہ اچھا ہے مر جا *
سرور ساجد
نام:غلام سرور خاں ، ولدیت:زین اللہ خاں ،تاریخ پیدائش :۱۵؍ فروری۱۹۶۴ء ، تعلیم: ایم اے (اردو) پی ایچ ڈی ،وطن ۔رانچی۔ پتہ :نظیر خان لین، مین روڈ، رانچی ۔پیشہ :درس و تدریس تصانیف:1 ۔کاغذی چھتری (مختصر مجموعہ۔۱۹۹۰ء )2 ۔ ۱۹۶۰ء کے بعد کی غزلوں کا اسلوبیاتی مطالعہ (تنقید ۔۱۹۹۴ء )
اسیری سے تو یہ اچھا ہے مر جا
ہوا کے وار سے پہلے بکھرجا
تجھے کھا جائے گی یہ بے پناہی
سمندر آ مرے پیالے میں بھرجا
تجھے شاید یہ دنیا مان جائے
اسی ضد میں کبھی حد سے گذر جا
بچھڑ جانے پہ آخر کیوں تُلا ہے
قدم کو روک لے اب بھی ٹھہر جا
بہت سفاک ہیں یہ لوگ ساجدؔ
انہیں میں رہ انہیں حیران کر جا
٭٭٭٭
|