* تُو خالقِ جہاں ہے اے آسمان والے *
حمد
تُو خالقِ جہاں ہے اے آسمان والے
گھر لامکاں ہے تیرا اونچے مکان والے
عالی ہے شان تیری اعلیٰ مقام تیرا
دبتے ہیں نام والے جھکتے ہیں شان والے
اک ایک حرف جس کا بن جائے ایک دفتر
الفاظ وہ کہاں سے لائیں بیان والے
وہم و قیاس کو بھی ملتی نہیں ہیں راہیں
حیران عقل والے ، گُم ہیں گمان والے
رنگِ سخن ہو ایسا باتیں ہوں ایسی ثروت
رکھیں نہ حرف جس پر سن کر زبان والے
ثروت جہاں
Alibagh, Zakir Nagar , Mangu
Jamshedpur (Jharkhand)
Mob: 9852870790
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|