* اہل مکہ روز و شب رہتے تھے باطل کے قر *
نعت پاک
اہل مکہ روز و شب رہتے تھے باطل کے قریب
حق کو پہچانا تو پہنچے حق کی منزل کے قریب
سجدہ ریزی سے ہوئیں اُن کے لئے آسانیاں
جب رسول پاکؐ کے پیرو تھے مشکل کے قریب
جگمگا اٹھے نبیؐ کے ذکر سے قلب و جگر
روشنی ہی روشنی ہونے لگی دل کے قریب
نامِ احمدؐ تھا زباں پر ، بے خودی تھی اور میں
پھر نہیں معلوم پہنچی کیسے منزل کے قریب
بھول بیٹھے خود کو جو عشقِ نبیؐ میں اے صبا
رہتے ہیں ہردم فرشتے ایسے غافل کے قریب
شبانہ صبا کدوری
C/O. Shaukat Ali, Mahalla Amar Ganj,
Charkhari, Mahoba (U.P)
Mob: 8960566408
Email: khan.shoaib1993@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|