* تمہاری مانگ میں تہمت کا سیندور *
تمہاری مانگ میں
تہمت کا سیندور
کون بھرگیا؟
تمہارے آنسو ئوں میں
کس کی ہنسی بہتی ہے؟
جھوٹ کی حکمرانی میں
سچ کا کہیں دفتر نہیں
جہاں کوئی
اپنے عمل کی فائل کھولے
یا مزاج کی
نبض پرکھے
معلوم ہے
وہ تمہاری بینائی کو
انگوٹھی کے نگینہ میں لگواکر
پہن رہا ہے
تم اپنی بے نور آنکھوں سے
سچ کا دیدار کیسے کروگی؟
شبنم عشائی
P.O.Box. 1427, G.P.O
Sri Nagar-190001
(Jammu & Kashmir)
Mob: 9906723720
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|