* کیوں جڑا ان آنکھوں میں *
کیوں جڑا ان آنکھوں میں
آنسوئوں کی جگہ خواب
جو خواب نہیں
آنسو پالتے پالتے
بوڑھی ہوگئی تھیں!
خواب جو کہیں ٹھہرتا نہیں
چشم در چشم سفر میں رہتا ہے
وہ اُس کو
اپنی پلکوں کی اماں میں رکھ رہی ہے
بائولی ہے!
خواب جو اُس کی نظر کو خالی کردے گا
اُس کی آنکھ کی اجڑی وادی میں
کچھ نہیں بچے گا
آنسو بھی نہیں، اور تم
کسی خواب کے سنگ
نہ جانے کس نگر پہنچ گئے ہوگے
بائولی ہے!
شبنم عشائی
P.O.Box. 1427, G.P.O
Sri Nagar-190001
(Jammu & Kashmir)
Mob: 9906723720
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|