غزل
( برائے بہار اردو یوتھ فورم)
ہولی سی جو جلاتے ہیں امن و ا مان کی
گر جائے ا ن پہ ٹوٹ کے چھت آسمان کی
پھر آج کوئی ا جنبی آیا ہے گاؤں میں
گھر میں سمٹ کے رہ گئی بیٹی کسان کی
بادل گرج گرج کے کہیں پر برس گئے
منہ تاکتی ہی ر ہ گئی کھیتی کسان کی
گھو لا کئے حریف تعصب کی تلخیاں
پھر بھی وہی مٹھاس ہے ارد و زبان کی
دن بھر غریب دھوپ میں تپتے ہیں اے شفیقؔ
سایہ بھی دے نہ ان کو یہ چھت آسمان کی
شفیق ؔ رائے پوری
موبائل نمبر 9406078694
*********************