|
* اے خدا اے مالکِ ارض و سما *
حمد
اے خدا اے مالکِ ارض و سما
حمد کرتا ہے تری سارا جہاں
میرے مالک بس تو ہی رحمان ہے
ذرّہ ذرّہ پر ترا احسان ہے
تو جسے چاہے اُسے عزت ملے
دین و دنیا کی اُسے دولت ملے
عاجز و لاچار کی سنتا ہے تو
میری بھی رکھ لینا مولیٰ آبرو
ہر مصیبت سے بچا لینا مجھے
رزق اپنے در سے ہی دینا مجھے
حشر میں جب روبرو ہوں سب ترے
بخش دینا تو گناہوں کو مرے
ڈاکٹر) شگفتہ غزل)
88, New Azad Puram, Chhawni Ashraf Khan
Nainital Road, Bareilly (U.P)
Mob: 9837647221, 9411006833
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|