donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shagufta Habib
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مجھے تم جذبۂ ایثار کا میرے صلہ دین *
غزل

مجھے تم جذبۂ ایثار کا میرے صلہ دینا
بٹھاکر اپنی پلکوں پہ زمیں پر مت گرا دینا

خدا بس خاتمہ ایمان پر میرا بھی فرمائے
کرم فرما ہو گر میرے مجھے اتنی دعا دینا

میں کوئی کام اگر گھر کا خلافِ منشا کر بیٹھوں
مجازی رب ہو تم میرے مجھے مت بددعا دینا

لبوں پر رات دن میرے دعا بس اتنی رہتی ہے
مرے بچوں کو یارب تُو کسی قابل بنا دینا

میں واقف ہوں مقام اُن کا تو تم سے پا نہیں سکتی
رہوں گی باوفا بن کر مجھے اپنی وفا دینا

لگاکر آگ جذبوں کے نگر میں آئی ہوں تم تک
تمہیں گر زیب دیتا ہو دُکھے دل کو دُکھا دینا

میں مرہم پیار کا رکھ کے ملے زخموں کو بھردوں گی
تم اپنے خانہ دل میں جو ہو ممکن جگہ دینا

شگفتہ حبیب

Saifi Manzil
E-12/51-B, Hauz Rani
Malviya Nagar
New Delhi-110007
Ph: 011-26682856
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 312