* بحکمِ خدا سے بشر ایسا آیا *
نعت پاک
بحکمِ خدا سے بشر ایسا آیا
سراج المنیرا لقب جس نے پایا
ضمانت شفاعت کی جب تک نہ لے لی
نہ سر اپنا سجدے سے تب تک اٹھایا
دو عالم کی خاطر جو کہلائے رحمت
انہی نے تو کعبہ سے ہر بت ہٹایا
کیا چاند بھی شق خدا کی عطا سے
گیا تھا وہ سورج کہ واپس بلایا
گنہگار امت کی بخشش کی خاطر
محمدؐ نے اشکوں کو اپنے بہایا
عطا کرکے احمد کو کوثر سی نعمت
کہ پھر شافعِ روزِ محشر بنایا
ملے جالی روضے کی چوموں شگفتہ
ہے آنکھوں نے میری یہ سپنا سجایا
شگفتہ حبیب
Saifi Manzil, E-12/51-B, Hauz Rani
Malviya Nagar, New Delhi-110007
Mob: 7838038973 /Ph: 011-26682856
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|