* مہینے سال اور برسوں نہ کہ ایام رکھ *
حمد
مہینے سال اور برسوں نہ کہ ایام رکھاہے
ملی ہے قلب کو راحت زباں پر نام رکھاہے
دعا میں استعانت استغاثہ کا رکھا پہلو
کہ میں نے یاد ہر لمحہ خدا ہر گام رکھاہے
تو ہی ہے لائق حمد و ثنا اے خالقِ عالم
ہر اک ذی روح نے لب پر ترا ہی نام رکھاہے
ترے ہی حکم کی محتاج ہے خلقت خدایا بس
ستوں بھی ہے نہیں کوئی فلک کو تھام رکھاہے
پڑی جس پر پریشانی چنا تیرا نہیں ثانی
فنائے دہر میں اس کا بڑا ہی نام رکھا ہے
تو ہی رزاق میرا ہے رضا سے آئی ہوں تیری
کہ بعدِ موت جنت کا مجھے انعام رکھاہے
مری عظمت میں رفعت میں اضافہ کردیا تونے
پناہ بچوں کو دیدی پھر تو جنت نام رکھا ہے
شگفتہ حبیب
Saifi Manzil, E-12/51-B, Hauz Rani
Malviya Nagar, New Delhi-110007
Mob: 7838038973 /Ph: 011-26682856
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|