* مٹ ہی جائے دہر سے امت رسول اللہؐ کی *
نعت پاک
مٹ ہی جائے دہر سے امت رسول اللہؐ کی
گر نہ ہو سایہ فگن رحمت رسول اللہؐ کی
جھک گئی تعظیمِ آقاؐ میں جبیبِ کائنات
کتنی اونچی ہے قد و قامت رسول اللہؐ کی
بندوں سے ممکن کہاں ہے مدحتِ خیر الانام
اس لئے خود اُس نے کی مدحت رسول اللہؐ کی
چاہے جتنا بھی ہو قد آور مگر اے آسماں
تو بھی چھو سکتا نہیں رفعت رسول اللہؐ کی
آپؐ کو ابتر کہا جس نے وہ ابتر ہوگیا
آج بھی قائم ہے ذرّیت رسول اللہؐ کی
پل رہی ہے میرے دل میں ایک یہ خواہش غزل
مرنے سے پہلے کروں زیارت رسول اللہؐ کی
شگفتہ یاسمین غزل
46, Soren Sarkar Road,
Kolkata-700010
Mob: 9903005717
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|