* کہیں ایسا تو نہیں؟ *
کہیں ایسا تو نہیں؟
دعائوں سے ناآشنا ہاتھ، توبہ سے مُنکر زبانیں
بدن کی ضرورت پہ مرکوز یوں الف لیلہ کی سب داستانیں
ترے اور ہمارے تعلق کے اُس پار
شاید ہمارے تعشق کو بُننے میں گم ہیں
کہ یارب!
کہ ہم آخری دن تجھے ٹوٹ کر چاہنے سے
نہ پیچھا چھڑائیں؟؟
٭٭٭
|