donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shahida Anjum
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دوستی کا چاند سے رشتہ لگاکر دیکھئ® *
غزل

دوستی کا چاند سے رشتہ لگاکر دیکھئے
پہلے تاروں کو مگر قربت میں لاکر دیکھئے

دوستی کا درس دیتے ہیں یہ تارے آپ کو
آسماں پر رات کو نظریں اٹھاکر دیکھئے

خوبصورت آپ کا چہرہ ہے یا کہ آئینہ
آئینے کو اپنے چہرے سے ملاکر دیکھئے

کون کتنا ہے یہاں بے چین خوشبو کے لئے
اِس کا اندازہ بھی ہوگا گل کھلاکر دیکھئے

مجھ کو سمجھانے سے پہلے حضرتِ ناصح ذرا
نامۂ اعمال کو اپنے اٹھاکر دیکھئے

آپ تو اتنا کمالِ ظرف پیدا کیجئے
پتھروں کے شہر میں شیشہ بچاکر دیکھئے

نفرتوں کے پھول کھلتے ہی رہیں گے روز و شب
آیئے اخلاص کی فصلیں اُگاکر دیکھئے

شاہدہ انجم

C/O: Akhtar Imam Anjum
Reza Manzil, Moh:Daira
Dist: Sasaram-821115
(Bihar)
Mob: 9430437182
shahdaanjum@rediffmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 307