* نام میرا کسی نے حنا رکھ دیا *
غزل
نام میرا کسی نے حنا رکھ دیا
بے وفا رکھ دیا با وفا رکھ دیا
پتھروں کے سوا کچھ نہیں مل سکا
دل کا دفتر کبھی جو کھلا رکھ دیا
جو وفادار خود کو سمجھتا رہا
ہم نے اُس کے قریں آئینہ رکھ دیا
جس کو چاہا اُسے بھی نہ اپنا سکی
چاہتوں کا یہی واقعہ رکھ دیا
پھول اُس کے لئے توڑ کر باغ سے
ایک گلدان میں خوشنما رکھ دیا
کیا رہے فکرِ اغیار انجم کو اب
گمشدہ جس نے موسم سدا رکھ دیا
شاہدہ انجم
C/O: Akhtar Imam Anjum
Reza Manzil, Moh:Daira
Dist: Sasaram-821115
(Bihar)
Mob: 9430437182
shahdaanjum@rediffmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|