* اپنے روضے پر مجھے اک دن بلائیں گے ر *
نعت پاک
اپنے روضے پر مجھے اک دن بلائیں گے رسولؐ
یوں مری بگڑی ہوئی قسمت بنائیں گے رسولؐ
امت مجبور پر اپنا کرم فرمائیں گے
بالیقیں نارِ جہنم سے بچائیں گے رسولؐ
موج اندر موج طوفاں ، دور ساحل ہے مگر
امت عاصی کی کشتی کو تیرائیں گے رسولؐ
عالم اسلام کی شیرازہ بندی کے لئے
معجزہ عشق و اخوت کا دکھائیں گے رسولؐ
مانگنے والو ذرا اس پر بھی تم رکھو یقیں
سچ ہے یہ دے گا خدا لیکن دلائیں گے رسولؐ
نامۂ اعمال میں انجم نہیں کچھ بھی مرے
حشر میں مجھ کو یقینا بخشوائیں گے رسولؐ
شاہدہ انجم
C/O: Akhtar Imam Anjum
Moh:Daira, Dist: Sasaram-821115 (Bihar)
Mob: 9430437182
Email: shahdaanjum@rediffmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|