donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shahida Bano Qasmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اُن کو اپنا بنا کے دیکھ لیا *
غزل

اُن کو اپنا بنا کے دیکھ لیا
اپنا سب کچھ لٹا کے دیکھ لیا

خود کو رسوا کراکے دیکھ لیا
عیب اُن کا چھپا کے دیکھ لیا

آپ کا ظرف کتنا اعلیٰ ہے
آپ کو آزما کے دیکھ لیا

زخم دھوتا نہیں ہے اب کوئی
زخم سب کو دکھا کے دیکھ لیا

رازداری اُسے نہیں آتی
راز اُس کو بتاکے دیکھ لیا

دل میں کتنی جگہ ہے میرے لئے
میں نے دل میں سما کے دیکھ لیا

شاہدہ غم گسار کوئی نہیں
سب کو دل میں بسا کے دیکھ لیا

شاہدہ بانو قاسمی

115, G.T.Road (S)
Fazir Bazar
Howrah - 1
(West Bangal)
Mob: 9903168665
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 322