donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shahida Bano Qasmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اپنی برائیوں پہ جو رکھتا نظر نہیں *
غزل

اپنی برائیوں پہ جو رکھتا نظر نہیں
وہ شخص تو کسی بھی طرح معتبر نہیں
خامی پہ دوسروں کی تو رکھتا ہے وہ نظر
خود اپنے عیب پر مگر اُس کی نظر نہیں
جیتا ہو جو جہاں میں فقط اپنے ہی لئے
وہ شخص خواہ کچھ بھی ہو لیکن بشر نہیں
میں منفرد ہوں ، سب سے جدا راہ ہے مری
دنیا کی جو روش ہے وہ میری ڈگر نہیں
مصروف سب ہیں اپنی ترقی میں اس قدر
تہذیب مٹ رہی ہے کسی کو خبر نہیں
الفت ، حیا ، انا کا خزانہ ہے میرے پاس
کہتا ہے کون پاس مرے مال و زر نہیں
کرتی دماغ شاہدہ اپنا خراب کیوں؟
ناداں پہ نرم باتوں کا ہوتا اثر نہیں

شاہدہ بانو قاسمی
115, G.T.Road (South), Fazir Bazar
Howrah-711101
Mob: 9903168665
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 273