* بغض و عناد دل سے مرے دور ہوگیا *
غزل
بغض و عناد دل سے مرے دور ہوگیا
کس نے چھوا کہ دل مرا پرنور ہوگیا
جب سے ملا ہے ساتھ بڑے نام کا اُسے
تب سے وہ شخص دیکھئے مغرور ہوگیا
تنقید کرکے اپنے بزرگوں کے شعر پر
وہ دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگیا
اب ظلم پر کسی کے کوئی بولتا نہیں
چپ رہنا جیسے ملک کا دستور ہوگیا
احساس میرے دل میں جگاکر وہ پیار کا
کیا جانوں کیوں نظر سے مری دور ہوگیا
اغماض ہم برتتے رہے شاید اس لئے
اُس کا سلوکِ ناروا ناسور ہوگیا
دشمن سے ساز باز کی تونے جو شاہدہ
شیشہ ہماری دوستی کا چور ہوگیا
شاہدہ بانو قاسمی
115, G.T.Road (South), Fazir Bazar
Howrah-711101
Mob: 9903168665
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|