* مشکلیں پل میں ہوگئیں آساں *
نعت پاک
راضی اُس سے ہوا خدا آقاؐ
آپؐ پر جو ہوا فدا آقاؐ
مشکلیں پل میں ہوگئیں آساں
جونہی دی آپ کو صدا آقاؐ
میری کشتی کو کوئی خدشہ نہیں
آپؐ ہیں اُس کے نا خدا آقاؐ
لب پہ ہر پل ہو مصطفیٰؐ جاری
مشغلہ ہو یہی سدا آقاؐ
دیکھ لوں میں بھی گنبدِ خضریٰ
ہے یہی دل کا مدعا آقاؐ
قوم مسلم بھٹک نہیں سکتی
آپؐ اُس کے ہیں رہنما آقاؐ
شاہدہ کا نہیں کوئی اپنا
آسرا بس ہے آپؐ کا آقاؐ
شاہدہ بانو قاسمی
115, G.T.Road (S)
Fazir Bazar, Howrah - 1
Mob: 9903168665
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|