* چمن کے ثمر میں ، فلک کے قمر میں *
حمد
زمین و فلک کو بنایا خدا نے
جہاں میں بشر کو بسایا خدا نے
چمن کے ثمر میں ، فلک کے قمر میں
ہر اک شے میں جلوہ دکھایا خدا نے
ہر اک سو زمیں کے سمندر بہائے
معلق گگن کو ہے رکھا خدا نے
دیا جل ، دیا پھل ، دیا زر ، دیا گھر
ہمیں کس قدر ہے نوازا خدا نے
ضلالت میں بے حد ہم الجھے ہوئے تھے
ہمیں سیدھا رستہ دکھایا خدا نے
ہمارے دلوں سے نقوشِ غلط کو
مٹاکر مصفّا بنایا خدا نے
شگوفہ ، کبھی مہ لقا کی بدولت
دلِ شاہدہ کو سجایا خدا نے
شاہدہ بانو شمسی
115, G.T.Road (S)
Fazir Bazar, Howrah - 1
Mob: 9903168665
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|