* ہم نے اُس کی عطا کو اوڑھ لیا *
غزل
ہم نے اُس کی عطا کو اوڑھ لیا
اپنی ماں کی دعا کو اوڑھ لیا
روکتے رہ گئے سبھی تم کو
پھیر کر منہ قضا نے اوڑھ لیا
دن کی تلچھٹ کو پی کے سورج نے
منہ پہ کالی ردا کو اوڑھ لیا
وادیٔ دل نے شام ڈھلنے پر
غم کی کالی گھٹا کو اوڑھ لیا
سنگِ دشنام ، چادرِ الزام
ہم نے تیری بلا کو اوڑھ لیا
پگڑیاں آندھیوں کی نذر ہوئیں
جھک کے سر نے ہوا کو اوڑھ لیا
ضائع پھیرا گیا نہ یہ شہلا
بند در نے صدا کو اوڑھ لیا
ڈاکٹر) شہلا نقوی )
New York
(U.S.A)
Mob: 0015164847850
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|