* برق کی دھار زندگی اپنی *
غزل
برق کی دھار زندگی اپنی
تیز رفتار زندگی اپنی
عمر اک اور ہزار منصوبے
کتنی دشوار زندگی اپنی
حق و باطل کی ہی لڑائی ہے
جیت یا ہار زندگی اپنی
فنِ سوداگری کے سب ماہر
آج بازار زندگی اپنی
اب رواجوں کی راہ سے لوٹو
نئی پتوار زندگی اپنی
یاد اُن کی مہک سی لے آئی
ہوئی گلزار زندگی اپنی
اپنے اعمال یوں کریں شاہیں
ہووے باکار زندگی اپنی
شہنواز بانو شاہین
Al-Ameen High School, Belur Road,
Chikmangalur-577101
Mob: 9739912840
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
*** ٌٌٌٌٌ
|