* چلو مانگ لیں نور شمس و قمر سے *
غزل
چلو مانگ لیں نور شمس و قمر سے
کریں دہر آباد فکر و نظر سے
طلب میں ہو اخلاص کی رہنمائی
دعائیں نہ مایوس ہوں گی اثر سے
کرو اپنی منزل کا اول تعین
پتہ پوچھ لو جاکے تم پھر خضر سے
اجالے میں جگنو دکھائی نہ دے گا
حقیقت کو جانو حقیقی نظر سے
انہیں علم ہے میری بربادیوں کا
مگر پھر بھی ملتے ہیں وہ بے خبر سے
تو شاہین پرواز کی فکر کرلے
پلٹنا ہی ہے زندگی کے سفر سے
شہنواز بانو شاہین
Al-Ameen High School, Belur Road,
Chikmangalur-577101
Mob: 9739912840
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++ |