donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaista Bano
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کی ہے تجھ سے سدا وفا میں نے *
غزل

کی ہے تجھ سے سدا وفا میں نے
پیار کا حق ادا کیا میں نے

حیثیت جس کی اک ندی کی تھی
اُس کو دریا سمجھ لیا میں نے

اپنے خونِ جگر سے کرکے وضو
سجدۂ عشق کر لیا میں نے

آج مجھ کو ڈبو کے وہ خوش ہے
جس کو سمجھا تھا ناخدا میں نے

اُس نے مڑکر مجھے نہیں دیکھا
بارہا جس کو دی صدا میں نے

بے حیائی کی چل رہی تھی ہوا
اوڑھ لی چادرِ حیا میں نے

خوش رہے تو جہاں میں شائستہ
کی ہے تیرے لئے دعا میں نے

شائستہ بانو

91, Ripon Street
Block-A
Kolkata-700016
Mob: 9647414355
shayestabano@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 401