donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaista Jamal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یوں تو ہر روز زمانے کے کرم سہتی ہوں *
غزل

یوں تو ہر روز زمانے کے کرم سہتی ہوں
اب مجھے یاد نہیں ظلم کسے کہتی ہوں

مجھ سے مت پوچھ زمانے تو ٹھکانے میرا
دور دنیا کی نگاہوں سے کہیں رہتی ہوں

پھیل جاتی ہوں جہاں تک بھی نظر جاتی ہے 
میں تو دریا ہوں کناروں پہ کہاں بہتی ہوں

لاکھ سمجھایا سروں کو نہ جھکائو اپنے
اب تو لوگوں سے نہیں خود سے خفا رہتی ہوں

کامیابی ترے قدموں میں ہو شائستہ جمال
اپنے ہونٹوں سے نہیں دل سے دعا کہتی ہوں

شائستہ جمال

30, Church Road
Ahirpura
Jahangirabad
Bhopal-8 (M.P)
Mob: 9300037589
9869523180
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 307