donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaista Jamal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تو خالق ہے جہانوں کا تری عظمت سمجھ *
حمد

تو خالق ہے جہانوں کا تری عظمت سمجھتے ہیں
تری تخلیق کو ہم باعثِ رحمت سمجھتے ہیں

زمانے بھر کی خوشیاں زندگی میں خواب لگتی ہیں
وہ جو ایمان ہے دل میں اسے دولت سمجھتے ہیں

نظر آتا نہیں ہے ہر جگہ موجود رہتا ہے
جہاں میں رہنے والے سب تری قدرت سمجھتے ہیں

تو جب چاہے جسے چاہے اُسی پل اُس کو بلوائے
ہم اپنی عمر کو بخشی ہوئی دولت سمجھتے ہیں

سوا اُس کے کسی کو کیا خبر ہے کل کی شائستہ
حکیم ایسے کہاں ہیں اُس کی جو حکمت سمجھتے ہیں

شائستہ جمال

30, Church Road, Ahirpura
Jahangirabad, Bhopal-8 (M.P)
Mob: 9300037589 / 9869523180
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 277