donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaista Sana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حوصلہ محبت کا اِس طرح بڑھاتی ہوں *
غزل

حوصلہ محبت کا اِس طرح بڑھاتی ہوں
غم ہزار ہوتے ہیں پھر بھی مسکراتی ہوں

عاشقانہ غزلوں میں شکل اک ابھرتی ہے
تم دکھائی دیتے ہو جب کتاب اٹھاتی ہوں

اب تو ہی بتا مجھ کو کون سی ہے یہ منزل
تجھ کو یاد کرنے میں خود کو بھول جاتی ہوں

دھڑکنوں کی شہنائی مجھ کو چھیڑ دیتی ہے
روز اپنے گیتوں میں تم کو گنگناتی ہوں

خود ہی بہنے لگتے ہیں تیرے نام کے آنسو
جب دعائوں کی خاطر اپنے ہاتھ اٹھاتی ہوں

اے ثنا غزل میری نور کا پیالہ ہے
روح میں اُترتی ہوں دل کو جگمگاتی ہوں

شائستہ ثنا

53/B, Ahmad Nagar
K.D.A. Colony
Jajmau, Kanpur
(U.P)
Mob: 9410465459
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 677