donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shakil Gondvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سب پہ موسم کا اثر ہو یہ ضروری تو نہی&# *
غزل

سب پہ موسم کا اثر ہو یہ ضروری تو نہیں
سبز ہر شاخِ شجر ہو یہ ضروری تو نہیں
زہد و تقویٰ کا سدا بھرتے ہیں جو دم واعظ
خلد میں اُن کا بھی گھر ہو یہ ضروری تو نہیں
تپتی ریتوں پہ جو آوارہ پھرا کرتا ہے
آبلہ پا وہ بشر ہو یہ ضروری تو نہیں
کیوں نہ ہر وقت رہوں سیلِ رواں کی صورت
مختصر اپنا سفر ہو یہ ضروری تو نہیں
جن کی خاطر سرِ بازار ہوا میں رسوا
اُن کو میری بھی خبر ہو یہ ضروری تو نہیں
زندگی گزری ہو تعمیر مکاں میں جس کی
شہر میں اُس کا بھی گھر ہو یہ ضروری تو نہیں
صرف تدبیر پہ کیوں اِتنا بھروسہ اے شکیل
تیری قسمت میں سحر ہو یہ ضروری تو نہیں

شکیل گونڈوی

T17C, Biplabi Ankul Chandra Street
Kolkata-700072
Mob: 9831453940
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 291