* نا خدا بن گیا خدا میرا *
غزل
نا خدا بن گیا خدا میرا
’’چھین لے مجھ سے حافظہ میرا‘‘
ٹھیک ہوتے جو قوم کے رہبر
کیوں بگڑتا معاشرہ میرا
میرے پرکھوں نے خوں دیا ہے وطن
تجھ سے رشتہ ہے خون کا میرا
پھیکی پھیکی ہیں عید کی خوشیاں
چاند بدلی میں چھپ گیا میرا
سر قلم ہوگیا شمیم اختر
لب پہ تھا بس مطالبہ میرا
شمیم اختر
O.K.Road, Railpar
Asansol-713302
Mob: 9832254371
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|