* نیا کچھ کام کرناچاہئے اب *
نیا کچھ کام کرناچاہئے اب
ہمیں آرام کرنا چاہئے اب
ہے ارض شاعری بنجر تو پیدا
کوئی گلفام کرنا چاہئے اب
بہت مہنگا پڑے گا چاکری میں
بدن نیلام کرناچاہئے اب
نہ کچھ حاصل ہوا آدام کہہ کر
انہیں پرنام کرنا چاہئے اب
ہوں ظاہر نیو کی کمزوریاں بھی
یوں روشن بام کرنا چاہئے اب
اسی میں چھپی ہے دانشوری بھی
خیالِ خام کرنا چاہئے اب
٭٭٭
|