* اک نیا آسمان پیدا کر *
غزل
٭………شمیم قاسمی
اک نیا آسمان پیدا کر
تب پروں میں اُڑان پیدا کر
بادشاہی قبول ہے لیکن!
کچھ فقیرانہ شان پیدا کر
خواہشوں کے گلاب کھلنے دے
کونپلوں میں اٹھان پیدا کر
تیرے ہونے کی انتہا نہ رہے
اتنے وہم و گمان پیدا کر
ہو نہ مجروح میرا روئے سخن
میری غزلوں میں جان پیدا کر
٭٭٭٭
|