donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamim Qasmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کھوٹا سکّہ اک دن چل بھی سکتا ہے *
شمیمؔ قاسمی

نام:شمیم الدین احمد ، قلمی نام:شمیم قاسمی ،ولدیت: نصیر الدین علی ، تاریخ پیدائش :یکم جنوری ۱۹۵۴ء ۔ تعلیم:ایم اے (اردو) وطن ۔علی ہائوس نور گنج، سہسرام، پتہ:ڈاکٹر محمود شاہ لین، پٹنہ۔ ۸۰۰۰۰۴۔پیشہ : معاون سکریٹری، بہار انٹر میڈیٹ ایجو کیشن کونسل، تصانیف:1 ۔۱۔ گمشدہ موسم۔ (شعری مجموعہ۔۱۹۸۵ئ) ۲۔ آتش فشاں( شعری مجموعہ۔۱۹۹۳ئ) ۳۔ پانچ سلاخوں والا پنجرہ(افسانے۔۱۹۹۳ئ) ۴۔ اڑان کا موسم ( شاعری ۔۲۰۰۸)۵۔ خواب رنگ موسم( زیر طبع)۶۔ پا برہنہ (زیر طبع )ایوارڈ۔ پرکاش فکری ایوارڈ ۔۲۔ پروفیسر حفیظ بنارسی ایوارڈ۔ 

کھوٹا سکّہ اک دن چل بھی سکتا ہے
راوی کا انداز بدل بھی سکتا ہے
دو پل کا ہے ساتھ مگر تنہائی میں
اندیشہ رسوائی کا پل بھی سکتا ہے
ماچس کی اک تیلی جیسی آنکھوں سے
حد نظر کا منظر جل بھی سکتا ہے
دنیا اس کی مجبوری میں شامل ہے
زیر زمیں وہ رہ کر پھل بھی سکتا ہے
نیکی کا دریا سے گہرا رشتہ ہے
شعلوں سے وہ بچ کے نکل بھی سکتا ہے
اس کی چاہت میں لازم ہے شدت بھی
وہ بصری پیکر میں ڈھل بھی سکتا ہے
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 382