donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamim Qasmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دل کے جلنے کی یہ بو ہے بس دھواں ہونے & *
غزل
٭………شمیم قاسمی

دل کے جلنے کی یہ بو ہے بس دھواں ہونے کو ہے
دھیرے دھیرے یہ زمیں بھی آسماں ہونے کو ہے
خیمۂ ہجرت تو اکثر ہی خسارہ میں رہا
یہ یہاں ہونے کو ہے تو وہ وہاں ہونے کو ہے
چند تھوہر کو غلط سینچا تھا ہم نے باغ میں
جس کی خاطر فصلِ گل بھی رائیگاں ہونے کو ہے
دیکھتے ہیں کتنے دن اس کو فلک رکھتا ہے پاس
سچ تو یہ ہے کہ پانوں کی وہ جوتیاں ہونے کو ہے
یعنی جس پل ڈگمگائے کا ذرا میرا یقین
بس اسی پل موسم وہم و گماں ہونے کو ہے 
٭٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 338