donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamim Qasmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بدن کو خاک کہاں ڈھیروں پھول کرتا ہ *
غزل
٭………شمیم قاسمی

بدن کو خاک کہاں ڈھیروں پھول کرتا ہے
کہ بے سبب ہی وہ قصے کو طول کرتا ہے
وہ روندتا ہے سلیقے سے خواب زاروں کو
کوئی بھی کام ہو وہ با اصول کرتا ہے
کہ آہٹوں پہ ہی بس جال پھینک دیتا ہے
مری اڑان کو وہ کب قبول کرتا ہے
یہ بھولئے کہ اسے کالی رات نے لوٹا!
یہ سوچئے کہ اسے دن قبول کرتا ہے؟
جنوں کے آئینہ خانوں کو جگمگا تا ہے
پھر اپنے ہاتھوں ہی وہ دھول کرتا ہے
یوں کائنات کا ہر جبرجھیل لیتا ہے
بس اپنا پھول سا چہرہ ببول کرتا ہے
الگ یہ بات کہ اک شب میں بیٹھ جاتی ہے
وہ ٹھیک ٹھاک بدن کیا بھی چول کرتا ہے
٭٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 363