donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamim Qasmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کتنے منظر دیکھ سکو گے کتنے منظر آئ *
غزل
٭………شمیم قاسمی

کتنے منظر دیکھ سکو گے کتنے منظر آئیں گے
ایک سمندر پار کروگے کئی سمندر آئیں گے
موسم کے تیور کہتے ہیں لاکھ اڑانے بھرلیں ہم
اڑتے اڑتے تھک جائیں گے لوٹ کے پھر گھر آئیں گے
روز ازل سے رسوائی کا طوق گلے میں ڈالا ہے
جتنے بھی الزام لگیں گے اپنے ہی سر آئیں گے
ان کی اپنی بندش ہوگی، ہونگے ان کے اپنے تیور
میری غزلوں میں جتنے الفاظ کے پیکر آئیں گے
دل کے دریچے کھول کے رکھو اور ہمیں محسوس کرو
ہم تو اندر اور بھی اندر اور بھی اندر آئیں گے
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 360