* کون ہے میرا خاصم خاص *
شمیم قاسمی
کون ہے میرا خاصم خاص
زخمِ جگر کا مرہم خاص
باہر تو طوفانِ حوادث
کنجِ قفس میں موسم خاص
سُن کے جسے وہ شرما جائے
ایسا کیا مانگیں ہم خاص
دور سے اس کے جسم کی خوشبو
میرے لئے ہے یکدم خاص
اس ہفتے اک عام سا موسم
اگلے ہفتے موسم خاص
باہر میں بے سُر بے تال
دل میں بجے ہے سرگم خاص
YY
|