donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamim Qasmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نوکِ قلم سے ہر دم کھینچ *
ض 
شمیم قاسمی


نوکِ قلم سے ہر دم کھینچ
صوت وصدا کا موسم کھینچ

شبنم شبنم یادوں کی
’’ریشم ڈور‘‘ کو جانم کھینچ

مشکل سے وہ ہاتھ آئی ہے
کیوں کرتا ہے کھیچم کھینچ

خواب رنگ موسم آیا ہے
بھر بانہوں میں، جانم کھینچ

بابا سائیں کہلائے گا
نے کو پکڑ اور چیلم کھینچ

جیون اک بھاری گٹھری ہے
جینا ہو تو لے دم، کھینچ


سُرخ غزہ کی پٹی کردے
نقشے میں اک ایٹم کھینچ

میری جانب سنّاٹا ہو!
اپنی جانب عالم کھینچ

اور بھی شاید معنی ابھریں
حرفِ سخن کو پیہم کھینچ

رکھ تھوڑا ابہام کے پہلو
قامت اس کے مُبہم کھینچ
YY
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 375