donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamim Qasmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مسند دل کی صدارت کیلئے *

شمیم قاسمی

غزل

مسند دل کی صدارت کیلئے
اک غزل کافی ہے وحشت کیلئے
آنکھ سے کام ابھی چلتا ہے
لب ہلاؤں گا ’’ضرورت‘‘ کیلئے
ہجر میں خاک نہیں ہونے کا
نامہ بر آیا ہے شدت کیلئے
ایک مصرعہ نہیں لکھا کہ کہوں
چشم بد تیری طہارت کیلئے
بے سبب جاؤں گا کوچے میں ترے
ہو سبب کوئی تو شہرت کیلئے
پہلے آئے گا زمیں پر سورج
پھر وہ آئیں گے عیادت کیلئے
چاہتا ہوں کہ اندھیرا ہی رہے
ایک موہوم سی لذت کیلئے

 

SHAMIM QASMI
SHER SHAH STREET, SECTOR D

NEW AZIMABAD COLONY
PATNA 800006
MOB-09304009026

 


٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 353